اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کے سی آر ’جنوبی ہند سے وزیراعظم‘ کے مشن پر - کے چندر شیکھر راؤ

تلنگانہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے مرکز میں بی جے پی اور کانگریس کے بغیر جنوبی ہند سے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت بنانے کے مشن میں تیزی پیدا کردی ہے۔

کے سی آر ’جنوب سے وزیراعظم‘ کے مشن پر

By

Published : May 7, 2019, 11:49 AM IST

مرکز میں وفاقی محاذ کی حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعلی کے سی آر نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ انہوں نے کیرالا کے اپنے ہم منصب پنارائی وجین سے کیرالا میں ملاقات کی اور فیڈرل فرنٹ کی تشکیل اور 1996 کے فارمولہ پر وسیع تر تبادلہ خیال کیا۔

کے سی آر اور پنارائی وجین کے درمیان ملک کی تازہ سیاسی صورتحال کے علاوہ لوک سبھا انتخابات اور اس کے نتائج کے رحجانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کے سی آر اس مشن کے تحت اپنے دوروں کو جاری رکھیں گے اور مرکز میں غیربی جے پی و غیرکانگریس حکومت کی تشکیل کےلیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details