وائی ایس آر سی پی نے کہا کہ نائیڈو انتخابات میں شکست کے ڈر سے ای وی ایم اور سرکاری ایجنسیز پربنیاد الزام تراشی کرنے میں مصروف ہیں۔ نائیڈو اپنے بیٹے کو سیاسی وراثت سونپنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
'چندرابابو نائیڈو بوکھلاہٹ کےشکار' - امباٹی رامبابو
وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات میں ہار کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

چندرابابو نائیڈو بوکھلاہٹ کا شکار، رامبابو کا تاثر
وائی ایس آر سی پی کے سینئر قائد امباٹی رامبابو نے چیف منسٹر نائیڈو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ای وی ایم اور مرکزی ایجنسیوں پر غصہ نکالنے کے بہانے غیرضروری طور پر وائی ایس جگن موہن ریڈی پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔
رامبابو نے جگن کے خلاف چندرابابو نائیڈو کے حالیہ ریمارکس کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ بابو ہارنے کے ڈر سے ایسی باتیں کر رہے ہیں۔