عیسائی عقیدے کے مطابق ’گڈ فرائیڈے‘ وہ دن ہے جب حضرت عیسیٰؑ کو مصلوب کیا گیا تھا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائیڈے کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اس دن کی جانے والی خصوصی دعائیہ تقاریب کا مقصد دراصل کرائسٹ کے تکالیف کو کو یاد کرنا ہوتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے روایتی جلوس میں شرکت کے لیے ہزاروں عیسائی عقیدت مند فلسطین کے قدیم شہر میں جمع ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ گڈ فرائیڈے سے قبل روم کے قریب جیل میں مقدس جمعرات کی رسم کے موقع پر مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے 12 قیدیوں کے پیر دھلائے اور ان پر بوسہ دیا ۔