آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بھارتی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کر نے والے سلیکٹرز نے مجموعی طور پر جتنے میچز کھیلے ہیں اس زیادہ میچ کا تجربہ ٹیم کا ایک کھلاڑیرکھتا ہے۔
ٹیم کا انتخاب کرنے کی ذمہ داری بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی پر تھی۔ جس کی قیادت ایم ایس کے پرساد کے علاوہ انتخابی کمیٹی میں دیوانگ گاندھی، شرندیپ سنگھ، جیتن پرانجپے اور گگن کھوڑا شامل ہیں۔
ایم ایس کے پرساد اور باقی چاروں سلیکٹروں کا تجربہ دیکھا جائے تو پانچوں نے کل ملاکر اب تک صرف 31 ونڈے میچ کھیلے ہیں اور ان میں سے کسی کو بھی ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔
آندھرا پردیش کے گنٹور میں پیدا ہوئے 43 سال کے شری کانت پرساد وکٹ کیپر بلے باز تھے۔ انہوں نے کل چھ ٹیسٹ میچ اور 17 ونڈے میچ کھیلے ہیں۔ پرساد نے ونڈے میچوں میں 14.55 کے اوسط سے 131 رن بنائے۔ ان کا سب سے بڑا اسکور 63 رن ہے اور وہ وکٹ کیپر کی حیثیت سے کل 14 کیچ لیے ہیں۔ سات بلے بازوں کو اسٹیمپنگ کے ذریعے آوٹ کیا ہے۔
پرساد نے 14 مئی 1998 کو موہالی میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ونڈے کیریئر کی شروعات کی تھی اور اس میچ میں انہیں بلے بازی کا موقع بھی نہیں ملا تھا۔ اس میچ میں وہ نہ کوئی کیچ لپک سکے تھے اور نہ ہی کوئی اسٹیمپنگ کر سکے تھے۔
پرساد کا آخری میچ بھی پہلے کی ہی طرح رہا۔ دہلی میں 17 نومبر 1998 کو وہ آخری بار بھارتی ونڈے ٹیم کی جانب سے میچ کھیلے اور اس میچ میں بھی نہ تو بلے بازی کا موقع ملا نہ ہی کوئی کیچ یا اسٹیمپنگ کرسکے تھے۔
47 سال کے دیوانگ جینت گاندھی چار ٹیسٹ اور تین ونڈے میچ کھیلے ہیں۔
دیوانگ نے 17 نومبر 1999 کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی کیپ ملی تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بطور سلامی بلے باز دہلی کے فیروز شاہ کوٹالہ میدان پراترنے والے اس کھلاڑی نے اپنی پاری میں محض 30 رن ہی بنائے پائے تھے۔