اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مودی کی حلف برداری ،عالمی رہنماؤں کو دعوت پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں عالمی رہنماؤں کو مدعو کئے جانے کے بارے میں حکومت کی سطح پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

By

Published : May 25, 2019, 9:15 PM IST

مودی کی حلف برداری

سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ میڈیا رپورٹز میں ایسے اندازہ ظاہر کئے گئے ہیں کہ دنیا کے بڑے سیاستدانوں اور شخصیات کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ اس وقت ان کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس بارے میں جب بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا، حکومت اس کوملک کے ساتھ شیئر کرے گی۔

میڈیا رپوڑٹز کے مطابق مودی کے اپنی نئی مدت کے لئے 30 مئی کو حلف لینے کا امکان ہے اور حلف برداری کی تقریب میں امریکہ، چین، روس، فرانس وغیرہ بڑے ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔

آخری بار 2014 میں مودی کی حلف برداری کی تقریب میں جنوبی ایشیا کے ہمسایہ ممالک - افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور پاکستان کے رہنماؤں اور ماریشس کے وزیر اعظم کو مدعو کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details