قومی دارالحکومت دہلی کے نیو ہورائزن سکول میں ہر برس کی طرح اس سال بھی بارہویں جماعت کا نتیجہ صد فیصد رہا۔
تینوں شعبوں میں طلبا نے بہتر کارکردگی کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کرکے اسکول اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔
نیو ہورائزن سکول کا نتیجہ قابل ستائش شعبہ سائنس میں محمد رہبان غنی نے 96 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حسان اللہ خان نے 92 فیصد کے ساتھ دوسری اور زہیر احمد نے 90 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔
شعبہ کامرس میں حشام قریشی نے 87 فیصد ماہین صدیقی 83 فیصد جبکہ محمد اطہر قریشی نے 81 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلا دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔
وہی ہیومینیٹیز میں رابعہ روبی نے 96.75 فیصد رمشا فاطمہ نے 95 فیصد اور رحمہ برنی نے 87 فیصد نمبر کے ساتھ بالترتیب پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ نیو ہوریزن اسکول سے اس برس 56 طلبا نے بارہویں کے بورڈ امتحان میں شرکت کرتے ہوئے انگریزی میں 56 میں سے 48، فزکس میں 22 میں سے 13، کیمسٹری میں 22 میں سے 14، بایولوجی میں 13 میں سے نو تاریخ میں 26 میں سے 15، سیاسیات میں 26 میں سے 15، سائیکلوجی میں 31 میں سے نو سماجی سائنس میں 23 میں سے 20، حساب میں 18 میں سے سات بزنس اسٹڈی میں آٹھ میں سے سات انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سات میں سے چار، کمپیوٹرسائنس میں سات میں سات، فائن آرٹز میں 19 میں سے چھ طلبہ نے امتیازی پوزیشن حاصل کرکے اسکول اور والدین کا نام روشن کیا۔