دہلی میں محکمئہ موسمیات نے بدھ کے روز 'ایلو الرٹ' اور اگلے تین دن کے لیے' آرینج الرٹ' جاری کیا ہے۔
دہلی میں اس ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت 46 ڈگری پہنچنے کا امکان ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے راما گنڈم میں منگل کے روز 47.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تو عادل آباد میں 46.3 ڈگری سیلسیس رہا۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے سبھی ضلع میں 31 مئی تک شدید گرمی کے امکانات ہیں۔تلنگانہ حکومت نے شدت کی گرمی کو دیکھتے ہوئے اسکولوں میں 11 جون تک گرمی کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔اطلاع ہے کہ تلنگانہ مین شدید گرمی کے سبب اب تک 40 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔دارالحکومت دہلی میں شدید گرمی ہونے کا امکان ہے اور 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے درجہ حرارت میں اضافہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان کی جانب سے آ رہی گرم ہواؤں نے مدھیہ پردیش میں گرمی اور بڑھا دی ہے۔ہریانہ، پنجاب اور چندی گڑھ میں زیادہ ترجگہوں پر درجہ حرارت غیر معمولی اضافے درج کیا گیا ہے۔ہریانیہ کے نارنول میں سب سے زیادہ 44.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا جو اوسط سے تین ڈگری زیادہ ہے۔ پنجاب کے امرتسر میں ٹمپریچر 40.2 ڈگری سیلسیس رہا ۔