مگدھ کمشنری کے نئے کمشنر پنکج کمار پال آج گیا میں واقع کمشنر آفس پہنچے اور اپنے عہدے کا جائزہ لیا۔
عہدے کا جائزہ لیتے ہی مختلف مسائل پر تبادلہ خیال - پنکج کمار پال
پنکج کمار پال نے عہدہ سنبھالتے ہی ڈی ایم اور ایس ایس پی کے ساتھ اجلاس طلب کیا اور شہر کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
پنکج کمار پال مگدھ کشمنری کے نئے کشمنر
اس موقع پر انہیں گیا آرمڈ فورس کے جوانوں کے ذریعہ گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹرٹ ابھیشیک سنگھ اور ایس ایس پی راجیو مشرا نے گلدستہ دے کر پنکج کمار پال کا استقبال کیا۔
پنکج کمار پال نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ اور ایس ایس پی راجیو مشرا کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں گیا ضلع کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔