اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سابق وزیر کا بھتیجہ بھی ریمڈیسیور انجیکشن کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث - نوئیڈا سیکٹر

نوئیڈا سیکٹر 58 پولیس نے بڑی تعداد میں جعلی ریمیڈیسیور انجیکشن بلیک مارکیٹنگ کررہے 7 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس 9 اصلی ریمڈیسیور اور 140 جعلی ریمیڈیور انجیکشن، لاکھوں روپے اور دیگر انجیکشن برآمد ہوئے ہیں۔ بڑی بات یہ ہے کہ گرفتار گروہ میں میرٹھ کے سماج وادی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر شاہد منظور کا بھتیجہ بھی شامل ہے۔

Black marketing
Black marketing

By

Published : May 9, 2021, 9:55 PM IST

پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ یہ لوگ میروپنیم انجیکشن کا جینرک انجیکشن خریدتے تھے جو نمونیا کی بیماری اور دیگر سستے ٹیکے لگانے میں مفید ہے۔ اس کے بعد اس کا لیبل ہٹا کر ریمڈیسیور انجیکشن کا جعلی لیبل چسپاں کر دیتے تھے۔ اس کے بعد وہ ہسپتالوں کے قریب گھومتے تھے۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ہسپتالوں کے قریب رابطہ کر کے انجیکشن 40 سے 45 ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے۔



نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ ہفتے کے روز یہ لوگ نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں فورٹس ہسپتال میں جعلی ریمیڈیسیور فروخت کرنے آئے تھے جنہیں سیکٹر 58 پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس نے موقع پر ہی 9 پیس ریمیڈیسیور انجیکشن، 140 جعلی سطح کے رمیڈیسیور انجیکشن، 1 کلو وزن کے سفید مادہ کا ایک پیکٹ اور دوسری کمپنی کے انجیکشن، دو موٹرسائیکلیں، ایک اسکوٹی اور 2،45،000 روپے نقد برآمد کیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ تمام افراد طبی خدمات سے وابستہ ہیں۔ مختلف ہسپتالوں اور فارمیسی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ فی الحال پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔



گرفتار ملزمین میں سابق وزیر کا بھتیجہ مشیر اپنے دو ساتھیوں سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر بلیک مارکیٹنگ کرتا تھا۔ قادر لیبل چھاپنے کا کام کرتا تھا۔ دیپانشو اور عبدالرحمان کولمبیا ہسپتال میں اسٹاف نرسنگ کا کام کرتے ہیں۔ دیگر بنٹی اور اظہرالدین بھی طبی شعبہ سے وابستہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details