اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پی ایل پنیا نے وزیر اعظم کو آئینہ دکھایا - پنیا

کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان اور قومی ترجمان پی ایل پنیا نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو پر تنقید کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی پرسخت تنقید کیا

پنیا کی وزیر اعظم پر نکتہ چینی

By

Published : May 27, 2019, 5:39 PM IST

پی ایل پنیا نے کہا کہ نہرو کی تنقید کرنے والوں کو وزیر خارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ کے قومی کونسل میں جواب دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

پنیا کی وزیر اعظم پر نکتہ چینی

بارہ بنکی میں پنڈت جواہر لعل نہرو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہا کہ ملک کی تعمیر کے لیے ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی کچھ لوگ ہیں جو ان پر تنقید کرتے ہیں، جبکہ ملک کی وزیر خارجہ سشما سواراج پنڈت نہرو کی خدمات کا ذکر کر چکی ہیں اور وہ دنیا کو نہرو کی دوراندیشی کا احساس کرا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ پنڈت نہرو کو برا بھلا کہتے ہیں لیکن ان کو علم نہیں ہے کہ جو ان پر کیچڑ پھینکے گا، کیچڑ خود اس پر آ کر گرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details