اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو اکثریت - عام انتخابات 2019

عام انتخابات 2019 کے آخری مرحلے کی پولنگ کے ختم ہوتے ہی ملک میں مختلف ایجنسیز اور میڈیا ہاؤسز کے ذریعے ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو اکثریت

By

Published : May 19, 2019, 7:44 PM IST


ایگزٹ پول پر مکمل طور سے اعتبار کرنا درست نہیں ہوگا۔ یہ صرف ایک رحجان بھر ہے۔ لیکن اس سے یہ اندازہ ضرور لگایا جا سکتا ہے کہ اقتدار کی چابی کسے مل سکتی ہے۔

ٹائمز ناؤ-وی ایم آر ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو 306 نشستوں پر کامیاب بتایا جارہا ہے۔ جبکہ کانگریس کو 132 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں۔ اور دیگر علاقائی پارٹیوں کے حصے میں 104 نشستیں آ سکتی ہیں۔

اس بنیاد پر اگر ووٹوں کی شرح کی بات کریں تو این ڈی اے کو 41.1 فیصد ووٹ ملنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ جبکہ یو پی اے کو 31.7 فیصدی ووٹ ملے ہیں۔ وہیں 27.2 فیصدی ووٹ دیگر کے حصے میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی طرح سی-ووٹر نے ایگزٹ پول میں مرکز میں برسراقتدار این ڈی اے کو واضح اکثریت سے کامیاب بتایا ہے۔ سی-ووٹر کے مطابق این ڈی اے کو 287 اور یو پی اے کو 128 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے۔ جبکہ دیگر پارٹیوں کو 127 سیٹوں پر کامیاب بتایا جا رہا ہے۔


ٹائمز ناؤ-وی ایم آر ایگزٹ پول میں مہاراشٹر میں این ڈی اے کو 38 سیٹںوں پر جیت دکھائی گئی ہے۔ وہیں کانگریس کو 10 سیٹوں پر جیت ملتے بتایا جارہا ہے۔

اگر ووٹوں کی شرح کی بات کریں تو این ڈی اے کو 48.6 فیصدی ووٹ ملے ہیں۔ جبکہ کانگریس کو 36.3 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

ٹائمز ناؤ-وی ایم آر ایگزٹ پول میں گجرات میں بی جے پی کو 23 نشسوں پر کامیاب بتایا جارہا ہے۔ جبکہ 3 نشستوں پر کانگریس کو فاتح بتایا گیا ہے۔

اگر ووٹوں کی شرح کی بات کریں تو بی جے پی کو 53.1 فیصدی ووٹ ملے ہیں۔ جبکہ کانگریس کو 39.3 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

ٹائمز ناؤ-وی ایم آر ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو 306 نشستوں پر کامیاب بتایا جارہا ہے۔ جبکہ کانگریس کو 132 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں۔ اور دیگر علاقائی پارٹیوں کے حصے میں 104 نشستیں آ سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details