اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سرینگر میں کل ہند کتاب میلہ 15جون سے

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے ریاست جموں کشمیر کی سرکاری زبان ’’اردو‘‘ کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسی کے تحت 15 جون سے 23 جون تک کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک کُل ہند اردو کتاب میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سرینگر میں کل ہند کتاب میلہ 15جون سے

By

Published : Jun 14, 2019, 4:40 PM IST

ان باتوں کا اظہار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکڑ ڈاکڑ عقیل احمد نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

سرینگر میں کل ہند کتاب میلہ 15جون سے

انہوں نے کہا کہ اردو زبان و ادب کی ترقی اور ترویج کے لیے اس23ویں کُل ہند کتاب میلے میں اردو کتابوں کے 86 اسٹال لگائے جا رہے ہیں، وہیں اس میلے میں ملک بھر کےتقریباً 51 پبلشرزشرکت کریں گے۔

کشمیر یونیورسٹی کے علامہ اقبال لائبریری کے صحن میں اس میلے کا انعقاد کیے جانے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ’’این سی پی یو ایل‘‘ کے سربراہ نے کہا کہ اس میلے میں طلبہ کو مختلف کتب پر خصوصی رعایت بھی دی جائے گی، وہیں ان کی تفریح کے لئے کئی پروگراموں کا اہتمام بھی رکھا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر عقیل احمد نے طلبہ اور ادب سے شغف رکھنے والی شخصیات کے ساتھ ساتھ ان تمام لوگوں کو اس اردو کتاب میلے میں شرکت کرنے کے پر زور اپیل کی ہے جو اردو زبان و ادب کا ذوق وشوق رکھتے ہیں۔

دوسری جانب کشمیر یونیورسٹی علامہ اقبال لائبریری کے لائبریرین جی ایم پیر زادہ جو کہ اس میلے کے کنوینر بھی ہیں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’اگرچہ کشمیر یونیورسٹی نے اس سے پہلے بھی کئی اردو کتابی میلوں کا انعقاد عمل میں لایا ہے تاہم قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے منعقد ہونے والا یہ میلہ اپنی نوعیت کا منفرد اردو کتاب میلہ ہوگا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details