اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ، سینیئر رہنما ناصر اسلم وانی، پیر محمد حسین، بشیر احمد ویری، محمد الطاف کلو، عبدالمجید لارمی و کئی دیگر رہنماؤں کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود رہی ۔
کنونشن کے دوران ریٹائرڈ ایس پی محمد شفیع کامڑی نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔
کنونشن کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ این سی کے اقتدار سے باہر رہنے کے بعد فرقہ پرست طاقتوں نے ہمیشہ یہاں کی صورتحال کا سیاسی فائدہ اٹھایا ہے۔جس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد تمام فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کیا جائے گا اور ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا ۔