اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چھتیس گڑھ: نکسلیوں نے سات گاڑیوں کو نذر آتش کردیا

ایک افسوسناک واقعہ میں چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں نکسلیوں نے کم سے کم سات گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ جب کہ اس واقعہ میں کسی بھی ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

چھتیس گڑھ: ضلع سکما میں نکسلیوں نے سات گاڑیوں کو نذر آتش کردیا
چھتیس گڑھ: ضلع سکما میں نکسلیوں نے سات گاڑیوں کو نذر آتش کردیا

By

Published : Apr 26, 2021, 6:51 AM IST

نکسلیوں کی جانب سے 26 اپریل کو بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا، اس سے ایک دن قبل ریاست چھتیس گڑھ کا شورش سے متاثرہ ضلع سکما میں نکسلیوں کے ایک گروپ نے سات گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ نکسلیوں کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کی سکما کے ایس پی ایل دھروف نے تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سکما کے ایرابور علاقے کا ہے جہاں "بھارت بند" سے ایک دن قبل یہ واقعہ پیش آیا۔

نکسلیوں نے سات گاڑیوں کو نذر آتش کردیا

ابتدائی معلومات کے مطابق الٹراس کا ایک گروپ اس علاقے میں پہنچا اور ہائی وے پر کھڑی گاڑیوں میں آگ لگادی، ساتھ ہی اس گروپ نے مقامی افراد میں بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لئے پرچے بھی تقسیم کیے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں نکسلیوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملے شروع کرکے ترقیاتی کام مسدود کردیے ہیں اور ان ترقیاتی منصوبوں میں استعمال شدہ گاڑیوں اور مشینوں کو نقصان پہنچاکر سکما سمیت سات اضلاع پر مشتمل ریاست کے بستر ڈویژن میں ترقیاتی کاموں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details