سکیورٹی فورسز کو خدشہ ہے کہ ماری گئی نکسلی سيتاندي دلم کی کمانڈر سیما منڈاوي ہو سکتی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ لاش کے قریب سے ایک انساس رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔
چھتیس گڑھ میں خاتون ماؤنواز ہلاک - ہلاک
چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے نکسل متاثرہ علاقے میں آج علی الصبح ماؤنوازوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک خاتون ماؤنوازہلاک ہوگئی۔
چھتیس گڑھ میں خاتون نکسلی ہلاک
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھمتری اور ضلع كانكیر کے سرحدی علاقے سے متصل كٹی گاؤں-سگھن پور کے جنگل میں 15 سے 18 کی تعداد میں ماؤنوازوں کے ہونے کی اطلاع پر تلاشی کے دوران ماؤنوازوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون ماؤنوازہلاک ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے، جائے وقوعہ سے نکسل لٹریچر سمیت کئی چیزیں برآمد کی گئی ہیں۔