اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دہلی کا جھنڈے والا مندر - نوراتری

دہلی میں واقع جھنڈے والا مندر ہندو دھرم سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے ہمیشہ توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے تاہم جب بات نوراتری کی ہو تو عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھنے لائق ہوتا ہے۔

دہلی کا جھنڈے والا مندر

By

Published : Apr 14, 2019, 7:12 PM IST

ویسے تو سال بھر جھنڈے والا مندر میں عقیدت مندوں کا ہجوم لگا رہتا ہے لیکن نوراتری کے دوران زائرین کی تعداد مزید بڑھ جاتی ہے۔

دہلی کا جھنڈے والا مندر

تاریخ دانوں کے مطابق جھنڈے والے مندر کی تاریخ اٹھارویں صدی سے ملتی ہے۔

آج جس جگہ پر یہ مندر موجود ہے وہاں اراولی کی پہاڑیاں ہوا کرتی تھیں۔

ان پہاڑیوں سے لوگوں کو ایک مجسمہ ملا تھا جسے آج بھی جھنڈے والا مندر میں رکھا ہوا ہے۔

اس مندر میں نوراتروں کے دوران روزانہ بھنڈارے کا اہتمام کیا جاتا ہے. جو مکمل دیسی گھی سے بنایا جاتا ہے۔

نوراتروں کے دوران مکمل طور پر کامیاب بنانے کے لیے 17 مختلف جماعتیں تشکیل دی جاتی ہیں جو اپنی اپنی ذمہ داری ادا کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details