کنونشن کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کا کہنا تھا کہ 'مسئلہ کشمیر سمیت سبھی مسائل کا حل مذاکرات میں مضمر ہے'۔
ساگر کا کہنا تھا کہ 'عسکریت پسندوں کو مارنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، بلکہ امن اور مذاکرات سے سبھی مسائل حل ہو پائیں گے'۔