قومی دارالحکومت دہلی میں حلف برداری تقریب کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کے لیے دہلی پولیس کے 10 ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
راشٹرپتی بھون میں منعقد اس پروگرام میں ملک اور بیرون ممالک سمیت آٹھ ہزار مہمان شریک ہوں گے۔
خیال رہے کہ حلف برداری کی یہ تقریب شام سات بجے سے شروع کی جائے گی۔
حکومت سازی آج شام سات بجے وزیراعظم مودی نے پارٹی صدر امت شاہ کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی، اور نئے وزرا کے پیش نظر بات چیت کی، خیال کیا جارہا ہے کہ اس تقریب میں 60 وزرا حلف لیں گے۔
اس بات پر بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ صدر امت شاہ کو نئی حکومت کا حصہ بنایا جائے گا، اور انہیں اہم عہدوں (وزیرخزانہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع یا وزیرخارجہ) میں سے کسی ایک عہدے کو سوپنا جائے گا،حالانکہ پارٹی کا صدر بننے پر اب بھی کشمکش برقرار ہے۔
راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، نرملا سیتا رمن، روی شنکر پرساد، پیوش گوئل، دھرمیندر پردھان، نریندر سنگھ تومر، اور پرکاش جاوڈیکر کے کابینہ میں برقرار رہنے کی امیدیں ہیں۔
امیٹھی سے راہل گاندھی کو شکست دینے والی سمرتی ایرانی کو وزارت کے اہم عہدے کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔