ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ماہ رمضان کے دوسرے جمعہ کے پیش نظر تاج المساجد میں بڑی تعداد میں روزہ داروں نے نماز ادا کی۔
شہر بھوپال سمیت دنیا بھر میں اہل ایمان رضائے الہی کے لیے جمعے کی نماز عام مسجدوں کے علاوہ شہر کی کسی بڑی اور جامع مسجد میں ادا کرتے ہیں، یہ وہ جگہ ہوتی ہے، جہاں شہر کے تمام افراد ایک ساتھ نماز ادا کرسکیں۔