اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کولکاتا کی مساجد میں خواتین کے لیے نماز کی جگہ مخصوص - خواتین

کولکاتہ کی دو تاریخی مساجد ناخدا اور ٹیپو سلطان مسجد کی انتظامیہ نےخواتین کی نماز کے لئے مخصوص جگہ کے مطالبے کو تسلیم کرلیا ہے۔

ناخدا مسجد اور ٹیپو سلطان مسجد میں خواتین کے لیے نماز کی جگہ مخصوص

By

Published : May 30, 2019, 6:32 PM IST


ان مساجد میں خواتین کی نماز کے لئے مخصوص جگہ فراہم کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے اس فیصلے سے خواتین خوش نظر آ رہیں ہیں۔ خواتین نے جہاں فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

ناخدا مسجد اور ٹیپو سلطان مسجد میں خواتین کے لیے نماز کی جگہ مخصوص

وہیں ناخدا مسجد کے امام مولانا شفیق نے اس فیصلے سے خواتین کو سہولت ملنے کی امید کا اظہار کیا۔

کولکاتہ کے علمائے کرام کا کہناہے کہ اسلامی تاریخ کے ہر دور میں عورتوں نے اس خصوصی رعایت اور سہولت کے مطابق اپنی نمازیں ادا کیں۔

چنانچہ آج ہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں، دہلی کی جامع مسجد میں، حیدرآباد کی مکہ مسجد میں اور اس طرح کی کسی بھی بڑی مسجد میں خواتین نمازیں ادا کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details