'ترنمول کوووٹ نہ دینے پر میرے والد کا قتل کیاگیا' - کانگریس
میرے ابا نے کہاتھا کہ میں کانگریس کے کارکن ہوں ،ترنمول کانگریس کو ووٹ کیوں دوں گا،ابا کی اسی بات پر ان کی جان چلی گئی۔یہ باتیں مقتول کانگریس کےکارکن طاہرلکلام کی بیٹی تجمیما بی بی نے کہی۔
گزشتہ روز مرشد آ باد کے بھگوان گولہ تھانہ کے تحت رانی تلہ علاقے میں تر نمول کا نگریس اور کانگریس کے درمیان خونی جھڑپ میں طاہرالکلام نامی شخص کی موت ہو گئی تھی۔
مقتول کی بیٹی تجمیما بی بی نے کہاکہ میرابا اور میرا بھائی ووٹ ڈالنے کے لیے گئے تھے۔ اسی ترنمول کا نگریس کے کارکنان نے ابا(طاہر)کوووٹ دالنے سے روکنے کی کوشش کی ۔ترنمول کانگریس نے میر ے ابا کو ترنمول کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے دباؤبنایا۔
میرے ابا نے جب بات ماننے سے انکار کردیا تو انہیں ہسوا سے مار کر لہولہان کردیا۔تجمیما بی بی ترنمول کانگریس کے کارکنان رینکو، ٹینکو،طاہر، لالو،اکبر،بٹلو،میسو،بلبل کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ۔
تجمییما بی بی کی بیٹی شمیمہ خاتون نے کہاکہ میرے نانا کو جان سے مارنے کے بعد شرپسند گھر پر آ کر توڑ پھوڑ کی تھی۔