بارش کا پانی تیزی سے گڑھوں میں جمع ہونے کے سبب علاقے کی پرانی عمارتوں کے مکین کو فکر لاحق ہوگئی ہے کہ یہ بارش کا پانی زیر زمین ہوکر ان کے گھروں میں نہ گھس آئے یا ان کی عمارتوں کی بنیادوں کو کمزور نہ کردے۔
ممبئی: مکینوں کو خطرہ - پانی
ممبئی کے اندھیری علاقے کے سنگھرش نگر میں متعدد نئی عمارتوں کا تعمیری کام جاری ہے، ان عمارتوں کی تعمیر کے لیے کھودے گئے گڑھوں میں بارش کا پانی تیزی سے جمع ہورہا ہے۔
مکینوں کو خطرہ
ممبئی میں اکثر و بیشتر پرانی عمارتیں ناگہانی طور پر زمین دوز ہوتی رہتی ہیں۔ ان عمارتوں میں رہنے والے مکینوں کو ممبئی انتظامیہ( بی ایم سی) محفوظ جگہ پر منتقل ہونے کی نوٹس تو دیتی ہے لیکن انھیں خود محفوظ مقام فراہم نہیں کرتی۔
حالانکہ ان نئی عمارتوں کا تعمیری کام روک دیا گیا ہے لیکن پھر بھی مقامی عوام میں خوف و ہراس برقرار ہے۔