مکل رائے کے صاحبزادے بھی جے پی میں شامل ہوں گے؟
مغر بی بنگال کے سرکرہ سیاسی رہنما مکل رائے کے صاحبزادے شبرانسو رائے ترنمول کا نگریس کو الوداع کہہ کر بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آ را ئی زوروں پر ہے۔
بیرکپور حلقے میں لوک سبھا انتخابات کے دوران ترنمول کا نگریس کے لیے ایک اور بری خبر آ رہی ہے۔قومی سطح کے سیاسی رہنما مکل رائے کے بیٹے شبرانسو رائے کے ترنمول کانگریس سے رشتہ توڑ کربئ جے پی میں شامل ہونےوالے ہیں۔
بیرکپور میں ترنمول کا نگریس کے امیدوار دنیش ترویدی کی حمایت میں ابھیشک بنر جی کی قیادت میں انتخابی ریلی نکالی گئی تھی جس میں ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے شبرانسو رائے کو چھوڑ کر تمام ایم ایل اے موجود تھے۔
مکل رائے سے جب بیٹے کے بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال کیاگیا تھا تو انہوں(مکل رائے)نے کہاکہ شبرانسو را ئے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ہیں۔ وہ اپنی مرضی کے مالک ہیں۔ جہاں تک بی جے پی میں شامل ہونے کا سوال ہے تو وقت کا انتظار کیجئے ۔ سب کچھ سامنے آ جائے گا۔
مکل رائے کے بیان کے بعد شبرانسو رائے کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آ رائی اور تیز ہوگئی ہے۔