سبطین صادق نے کہا کہ آج جس طرح سے بی جے پی کو سیٹ ملی ہیں لوگ اس کا گمان بھی نہیں کر سکتے تھے۔ اتنا تو ضرور تھا کہ بی جے پی ہی سرکار بنائے گی، لیکن اتنی سیٹوں کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئے گی سمجھ سے بالاتر ہے۔
سبطین کلب صادق، شیعہ رہنما انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "مسلم سماج کے لوگوں کو چاہیے کی وہ مذہبی رہنماؤں کی ایک بھی بات نہ مانیں اور جو بہتر ہو وہی کام کریں، کیونکہ جس طرح سے چند مسلم رہنماؤں نے مختلف پارٹی کے امیدواروں کے لیے ووٹنگ کی اپیل کی وہ مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو مسلم سماج کے لوگ اپنے رہنماؤں کے خلاف کوئی بڑا قدم اٹھانے کے لیے مجبور ہوجائیں گے، جو کسی کے لیے بھی بہتر نہیں ہوگا۔
سبطین کلب صادق نے مزید کہا کہ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کو میٹنگ کرکے ایسے لوگوں کو ہدایت دینا چاہیے اور شیعہ اور سنی فرقوں کو ایک جگہ کرکے اتحاد کی بات کی جائے تو اس طرح کے مسائل دوبارہ نہ پیدا ہوں گے۔
سبطین کلب صادق نے یہ بھی کہا کہ 'مسلم معاشرے کے لیے سب سے اہم چیز تعلیم ہے، اور سب سے زیادہ اسی چیز پر توجہ دی جائے، جہاں تک ہندو بھائیوں کی بات ہے تو ان کے ساتھ پیار محبت کے ساتھ رہیں۔ دونوں ہی مذاہب کے لوگ سماج کی ترقی اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں'۔