سولہ جون کو جیوتی سیریل کی شوٹنگ کے دوران راگا مادھوری کی سونے کی چین گم ہوگئی جس پر اداکارہ نے بنجارا ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔
تیلگو اداکارہ پر حملہ - jyoti
تیلگوسیرئیلس کی اداکارہ راگامادھوری پر تین افراد نے جوبلی ہلز علاقے میں حملہ کردیا۔
راگامادھوری
اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ اسے ہیئراسٹائلسٹ جیوتیکا اور دیگر دو پر شبہ ہے۔جانچ کے دوران پولیس نے جیوتیکا کو پولیس اسٹیشن طلب کیا۔
اسی دوران تین افراد نے پولیس کو طلائی چین حوالے کی اور کہاکہ ان کو یہ چین کار میں ملی۔جیوتیکا جس نے اس معاملہ میں خود کی بے عزتی محسوس کی، دیگر دو کے ساتھ اداکارہ پر حملہ کردیا۔اداکارہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے جیوتیکا اور دیگر کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔
Last Updated : Jun 19, 2019, 4:41 PM IST