وال اسٹریٹ جرنل نے جی-7 سربراہی اجلاس کے بعد ڈاکٹر ٹیڈروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ "جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمیں چین کی طرف سے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ ہمیں اس وائرس کی اصلیت کو سمجھنے، جاننے یا اس کا پتہ لگانے کے لیے شفافیت کی ضرورت ہے۔
کورونا سے متعلق تحقیقات میں زیادہ شفافیت کی ضرورت: ڈبلیو ایچ او - کورونا کہاں سے آیا
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈنوم گیبریئس نے چین سے کورونا وائرس کی شروعات سے متعلق تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے اجرا کے بعد اعداد و شمار کا اشتراک کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ "ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایاکہ جی-7 رہنماؤں نے ہفتہ کو وبائی امراض کی وجوہات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور کووڈ- 19 کے وجود کی تحقیقات کے اگلے مرحلے کی تیاری جاری ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے بتایا کہ چین سے مزید تعاون اور شفافیت کی توقع ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں امریکی انٹیلی جنس کو حکم دیا ہے کہ وہ کوروناوائرس کی ابتداء پر دوبارہ جائزہ لینے کے لئے ایک رپورٹ تیار کرے اور اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرے کہ یہ بیماری کسی تجربہ گاہ سے لیک ہوئی ہے یا کسی متاثرہ جانور سے انسان میں پھیلی ہے۔ تاہم ، چین لیبارٹری سے وائرس کے لیک ہونے کے نظریہ کو ایک سازش قرار دے رہا ہے۔