لندن میں 100 سے زائد مظاہرین گرفتار - لندن میں 100 سے زائد مظاہرین گرفتار
لندن میں موسمیاتی تبدیلی کے سلسلے میں جاری مظاہرے کے دوران سڑک جام کررہے 100 سے زیادہ مظاہرین کو پولس نے منگل کو گرفتار کرلیا۔
پولس نے بتایا کہ مظاہرین نے 55 بس راستوں کو بند کردیا جس کی وجہ سے پانچ لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔ اس کے بعد منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک 122 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولس نے بتایا کہ زیادہ تر مظاہرین کی گرفتاری ماربل پارک تک اپنے مظاہرے کو محدود کرنے کی خلاف ورزی پر کی گئی ۔
”لندن پولس کے چیف سپرنٹنڈنٹ کولن ونگرو نے بتایا کہ ’’مظاہرے کی وجہ سے پبلک گاڑیوں کی آمدورفت، مقامی تاجروں اور لندن کے رہنے والے شہریوں کے لئے سنگین مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔ ہمارے پاس کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پورے وسائل ہیں۔‘‘