اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مراد آباد میں جشن اردو صحافت - جشن اردو صحافت

ہرسال کی طرح رواں برس بھی مسلم انٹر کالج 28 اپریل کو جشن یوم اردو صحافت کا انعقاد کیا جائے گا۔

مراد آباد میں جشن اردو صحافت

By

Published : Apr 26, 2019, 7:39 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ہر برس 'جشن یوم اردو صحافت' منایا جاتا ہے، اس موقع پر جشن اردو صحافت کے نام سے ایک کتاب کا رسم اجرا بھی ہوتا ہے۔

مراد آباد میں جشن اردو صحافت

جشن اردو صحافت کا یہ پروگرام میں ہر سال کسی معروف شخصیت کے نام منعقد ہوتا ہے، اسی ضمن میں اس برس جشن یوم اردو صحافت مولانا ظفر علی خاں کے نام سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس پروگرام میں اردو صحافی شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

اس پروگرام کے کنوینر مرزا مرتضی اقبال ہیں جن کی سب سے بڑی بات یہ اس پروگرام میں کوئی بھی سرکاری مدد نہیں لی جاتی۔

واضح رہے کہ مرزا مرتضی اقبال صحافی ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح سے 'ہندی یوم صحافت' ملک میں منایا جاتا ہے اسی طرح سے 'جشن یوم اردو صحافت' بھی منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details