اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بچے کی شکایت پر ماں کو جیل - ماں کو جیل

کیا آپ نے کوئی ایسی کہانی سنی ہے، جس میں ایک بچے کی شکایت پر ماں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے؟

بچے کی شکایت پر ماں کو جیل

By

Published : May 14, 2019, 10:50 AM IST

امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں 37 برس کی خاتون کو شاپنگ کے دوران لاپرواہی برتنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑگئی، دراصل بچے نے ماں کی شکایت کرکے پولیس سے گرفتار کروادیا۔

اطلاع کے مطابق پولیس کو فون کالز موصول ہوئی جس میں بچے نے بتایا کہ اس کی والدہ اس کو سات بچوں سمیت گاڑی میں چھوڑ کرشاپنگ کرنے چلی گئی ہیں۔

چار برس کے بچہ پولیس کو اپنی صحیح جگہ نہیں بتاسکا لیکن پولیس نے کال ٹریس کرکے گاڑی کاپتہ لگایا، جہاں سخت گرمی میں پولیس اہلکاروں نے سات بچوں کو گاڑی میں بند پایا۔

حکام کے مطابق گاڑی میں موجود بچوں کی عمریں دو سے چار برس کے درمیان تھیں جو کہ 20 منٹ سے گاڑی کے اندر بند تھے۔

گاڑی کی مالکن اور دو چوں کی ماں پولیس کے پہنچنے کے 10 منٹ بعد جب وہاں پہنچی تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں آٹھ برس سے کم عمر بچوں کو اکیلا چھوڑنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details