راجستھان کے شری گنگا نگر ضلع میں راجیاسر تھانہ کے تحت بردھوال پولیس چوکی کی تعمیر کا کام چل رہا ہے جس کے لیے اندرا گاندھی نہر کے پاس سے مٹی لائی گئی تھی، اس مٹی میں بم برآمد کیا گیا۔
پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی جے کمار بھادو نے بتایا کہ تعمیراتی کام کے تحت چوکی احاطے میں اندرا گاندھی نہر کے کنارے سے مٹی لاکر بھراؤ کیا جارہا تھا کہ منگل کی دیر شام مٹی میں سے بم ملا۔ بم کے چاروں طرف مٹی سے بھرے کٹے لگاکر اسے محفوظ رکھا گیا ہے۔