محسن رضا نے منگل کو کہا کہ'ویکسن کے ضمن میں اکھلیش یادو کا ٹوئٹ اپنی ہی بات سے مکرنے جیسا ہے۔ انہوں نے پہلے کہا کہ ہم بی جے پی کی ویکسین نہیں لگوائیں گے جب ہماری حکومت آئے گی تو ہم ویکسین لگوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش جی اس لئے مکر نہیں سکتے کیونکہ کل نیتا جی نے ویکسین لگوار کر انہیں پیغام دیا ہے کہ ساج وادی پارٹی کی حکومت تو آنے والی ہے نہیں، اس لیے ویکسین ہی لگوا لو۔
محسن رضا نے اکھلیش یادو پر طنز کیا - اکھلیش یادو
سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو کے ذریعہ ویکسین لگوانے کی ٹوئٹ پر طنز کستے ہوئے اترپردیش اقلیتی امور کے وزیر محسن رضا نے کہا کہ نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) نے ویکسین لگوا کر اکھلیش کو پیغام دیا ہے کہ ایس پی حکومت تو اقتدار میں آنے سے رہی اس لئے ویکسین لگوانے میں ہی عافیت ہے۔
محسن رضا نے اکھلیش یادو پر طنز کیا
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ویکسین وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت مین سائنس دانوں نے ملک کے لیے تحفے کے طور پر بنایا ہے لیکن اکھلیس سمیت کچھ لیڈروں نے اپنے گمراہ کن بیانات سے کچھ لوگوں کے لئے شراپ بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سال 217 کے اسمبلی انتخاب میں اکھلیش اور سماج وادی پارٹی کو بی جے پی کی ویسکین لگی تھی اسی طرح نیتا جی نے بھی آپ کو پیغام دے دیا ہے کہ سال 2022 کے انتخابات میں دوسری خوراک بھی آپ کو لگے گی۔