اس موقع پر انہوں نے نئی حکومت کے تعلق سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
موہن بھاگوت کانپور کے دورے پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت آج کانپور میں آر ایس ایس کے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔ كانپور میں چار دن ان کا قیام ہوگا۔
یہ تربیتی پروگرام کانپور واقع پنڈت دین دیال انٹر کالج میں جاری ہے۔ اس موقع پر بھاگوت نئی حکومت کے تعلق سے آر ایس ایس کے عہدیداروں سے کچھ اہم بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔
اس تربیتی کیمپ میں مشرقی اتر پردیش کے 500 اراکین حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس تربیتی کیمپ میں بی جے پی سے منسلک کسی بھی رکن اسمبلی یا رکن پارلیمان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
اس کمیپ میں ممبران سے رام مندر کی تعمیر پر بھی بات متوقع ہے۔
كانپورسیںٹرل اسٹیشن پر جب موہن بھاگوت سے نئی حکومت کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔