موہن بگان کے نئے کوچ کیوویکونا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کولکاتا آکر بے حد خوشی ہورہی ہے۔موہن بگان کے بارے میں بہت کوچ سن رکھا تھااوراب اس کے لیے کام کروںگا۔مجھے ٹیم کے کھلاڑیوں کی صلاحیت سے واقف ہونے کے لیے تھوڑا وقت لگے گا۔
انہوں نے کہاکہ میں ایک وقت پر ایک ہی کام کرتاہوں۔ٹیم سازی پرتمام توجہ ہو گی۔میرے خیال سے سب سے پہلے مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے پر توجہ دی جا ئے گی۔