مغربی بنگال میں بنگلہ بولنے والے مسلمانوں کی کے حالات اردو والوں کے بںسبت کافی بہتر ہے۔ وہیں اردو بولنے والے مسلمانوں کی اکثریت بنیاد تعلیمی شہولیات سے محروم ہے
ایم پی محمد سلیم نے ای ٹی وی بھارت سے ایک خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ کہ ممتابنر جی کی حکومت نے مسلمانوں سے کیے وعدے نبھانے میں ناکام رہی ہے۔
محمدسلیم کا مسلم رہنماوؤں سے ملی الامین کالج پر خاموشی پرسوال محمد سلیم نے کہاکہ ممتا بنرجی نے فرفراشریف میں ریلوے لائن بچھانے،گارڈن ریچ میں مسلم لڑکیوں کے لئے نرسنگ کالج ،دس ہزار مدرسے کےقیام اور بھانگڑ میں میڈیکل کالج سے متعلق متعدد وعدے کیے تھے۔مگران میں سی ایک بھی وعدہ اب تک پورا نہیں ہوسکا۔سی پی ایم کے پولیٹ بیرورکن محمد سلیم کے مطابق آ ر ایس ایس کی مدد سے مغر بی بنگال میں اقتدار پرحاصل کرنے والی ممتا بنرجی آج مسلمانوں کے ترقیاتی کاموں کے نام پر ڈھنڈوراپیٹ رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج مسلمانوں کو ہندوؤں کے نظر میں ویلن بنا دیاہے۔اردوبان کو فروغ پر کوئی کام نہیں ہواہے۔ملی الامین کالج کا اقلیتی کردار ترنمول کانگریس کی حکومت نے چھین لیا۔محمد سلیم کے مطابق مغر بی بنگال میں مسلم قیادت ملی الامین کالج پرخاموش ہیں۔ ان کی خاموشی کی وجہ سے ہی کالج کونقصان پہنچ رہاہے۔