پاکستان نے تیز گیندباز محمد عامر کو باصلاحیت اور کامیابی ہمکنار کرانے والا تسلیم کیا جاتا ہے۔انہوں اپنے دم پر پاکستان کو کئی میچ جتائے ہیں۔ لیکن ان کا موجودہ فارم ٹیم اور سلیکشن کمیٹی دونوں کے لیے باعث تشویش ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف بھی ان کامظاہرہ قابل قدر نہیں رہا۔اسی سیریز میں پاکستان نے نوجوان تیز گیندباز محمد حسنین کو موقع دیا تھا۔حالانکہ حسنین کو زیادہ وکٹ تو نہیں مل سکے لیکن انہوں اپنی رفتار سے سبھی کو متاثر کیا۔آسٹریلیا کے بلے بازوں نے بھی ان کی تعریف کی۔اس کے علاوہ کوچ مکی آرتھر نے بھی انہیں بہترین گیندباز قرار دیا۔