اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مودی ٹرمپ کا تاریخی پروگرام ​​​​​​​ - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 ستمبر کو امریکہ کے ہیوسٹن میں ایک ایسے بڑے پروگرام میں شامل ہوں گے جو تاریخ کے صفحات میں دو بڑے جمہوری اور طاقتور ممالک کے سربراہوں کے اسٹیج شیئر کرکے 50 ہزار سے زائد لوگوں سے خطاب کرنے کے لئے درج ہو جائے گا۔

مودی ٹرمپ کا تاریخی پروگرام ​​​​​​​

By

Published : Sep 16, 2019, 12:47 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:43 PM IST

وہائٹ ہاؤس پریس سکریٹری اسٹیفنی گریشم نے بیان جاری کرکے بتایا کہ اس پروگرام میں تقریبا 50 امریکی اراکین پارلیمنٹ اور بڑی تعداد میں ہندوستان کے لوگوں سمیت 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہاوڈي مودی' پروگرام کے لئے 50 ہزار سے زیادہ لوگ رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور آٹھ ہزار لوگ ویٹنگ لسٹ میں ہیں ۔ ترجمان نے کہا 'ٹرمپ نے اس پروگرام میں شامل ہونے کی منظوری دے دی ہے'۔ مودی نے امریکی صدر کے اس پروگرام میں شامل کی خبر پر خوشی ظاہر کی ہے۔

مودی ٹرمپ کا تاریخی پروگرام ​​​​​​​


پوپ کے بعد امریکہ میں کسی غیر ملکی لیڈر کے لئے منعقد ہونے والا سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔ نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں یہ پہلا پروگرام ہو گا۔

یہ پروگرام ٹیکساس کے ہیوسٹن میں منعقد کیا گیا ہے۔’هاوڈي مودي ‘ پروگرام دو طاقتور ممالک کے مزید نزدیک آنے کی’ امر کہانی‘ رقم کرنے کے ساتھ ہی دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور توسیع دینے میں اہم کردار ادا کر ے گا۔

ایسا پہلی مرتبہ ہو گا جب ٹرمپ اور مودی کی موجودگی میں ہزاروں امریکی اور ہندوستانی شہری ایک ساتھ کسی پروگرام میں ہوں گے۔

امریکہ میں بھارتی سفیر ہرش وردھن شرنگلا نے ٹرمپ کے اس پروگرام میں شامل ہونے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا یہ قدم بھارت اور امریکہ کی دوستی کی گہرائی کا مظہر ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے میڈیسن اسکوائر گارڈن اور کیلی فورنیا کے سلیکن ویلی میں پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں تقریبا 20 ہزار لوگ شامل ہوئے تھے ۔’هاوڈي مودی‘ پروگرام کا موضوع 'شیئر ڈ ڈریمز اینڈ برائٹ فیوچر: انڈیا امریکہ سٹوری' رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details