وزیر اعظم نریندر مودی پر پلٹ وار کرتے ہو ئے ترنمول کا نگریس کے سرکردہ رہنما ڈریک اوبرائن نے کہاکہ مودی جھوٹے ہیں۔
'ایم ایل اے تودور ایک کونسلر بی جے بی میں نہیں جائے گا' - ایم ایل اے
مودی نے شری رامپور میں انتخابی جلسے کو خطاب کر تے ہوئے کہاتھا40 ایم ایل اےکے بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا:' مغر بی بنگال میں بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ارجن سنگھ نےترنمول کا نگریس کے 100 ایم ایل اے کے بی جے پی کے ساتھ جانے کی بات کہی تھی۔ مودی نے شری رامپور میں انتخابی جلسے کو خطاب کر تے ہوئے کہاتھا40 ایم ایل اےکے بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ایم ایل اے تو دور کی بات ہے ایک کونسلر بی جے پی میں نہیں جائے گا'۔
انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال میں تقسیم کی پالیسی ناقابل قبول ہے۔میں یہ نہیں کہتامغر بی بنگال کے لوگ مودی کوآئندہ23 مئی کو جواب دیں گے۔
ڈریک اوبرائن کے ملک میں جاری پارلیمانی انتخابات کے دوران مودی سمیت بی جے پی کے اعلیٰ رہنما وؤں نے مغر بی بنگال میں نفرت کی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔اب تو مغر بی بنگال کی عوامی پارٹی ترنمول کانگریس کو تقسیم کرنے کی بات کی جارہی ہے۔بی جے پی کو اس میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔