اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'مودی کا مستقبل تاریک ہے' - جگن موہن ریڈی پر ہرگز بھروسہ نہ کرئں

آندھرا پردیش وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ 'مودی کا مستقبل تاریک ہے'۔

چندرا بابو نائیڈو

By

Published : Apr 2, 2019, 5:48 PM IST

تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ 'مودی کو دہلی سے گجرات روانہ کرنے تک ان کی جدوجہد جاری رہیگی، نائیڈو نے کہا کہ مودی کا مستقبل تاریک ہے،
نائیڈو نے کہا کہ ان کی اہلیہ ہے، بیٹا، بہو اور ایک پوتا بھی ہے، وہ ایک خوش نصیب انسان ہیں۔مگر مودی کے پاس کچھ نہیں ہے'۔
نائیڈو نے مزید کہا کہ میں نے دولت شہرت ہر چیز حاصل کی،انھوں نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان کا مقصد عوام کو دولت مند اور خوشحال رکھنا ہے'۔
چندرا بابو نائیڈو نے آندھراپردیش کے ضلع چتور میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا، نائیڈو نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'جگن موہن ریڈی پر ہرگز بھروسہ نہ کریں، کیونکہ مذکورہ رہنما نے نجی مفادات کیلیے آندھراپردیش کے مخالفین سے سودے بازی کی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details