اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'ملزموں کو بچانے کے لیے کانگریس اور این سی پی نے سودا کیا' - ممبئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں عوام سے خطاب میں آزاد میدان فساد کا ذکر کرتے ہوئے اس فساد کے لیے اس وقت کی کانگریس و این سی پی کی مشترکہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Apr 5, 2019, 8:54 PM IST

عام انتخاب کی تاریخ جیسے جیسے نزدیک آرہی ہے ہر سیاسی پارٹی کے امیدوار عوام کو یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہے وہ ان کی خیر خواہ ہیں۔

اس دوران مخالف جماعتوں کی خامیوں کو کریدنے میں لگی ہوئی ہیں۔ ریاست مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس این سی پی پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ پارٹیاں ووٹ بینک کی سیاست میں کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔ انہوں نے ممبئی میں ہوئے آزاد میدان فساد کی مثال دی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں عوام سے خطاب میں آزاد میدان فساد کا ذکر کرتے ہوئے اس فساد کے لیے اس وقت کی کانگریس و این سی پی کی مشترکہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

اس بیان کے بعد مہاراشٹر میں کانگریس این سی پی کے ذریعہ مہاراشٹر میں موجود اقلیتوں کا ووٹ کیسے حاصل کیا جاتا ہے مودی نے اسکی وضاحت کی۔

واضح رہے کہ آزاد میدان فساد سنہ 2012 میں ہوا تھا چونکہ اس وقت ریاست میں کانگریس این سی پی کی مشترکہ حکومت تھی اس فساد میں میڈیا کی ایک گاڑی بھی نذرآتش کردی گئی تھی۔ الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں اور پولیس والوں کو اس میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا

داراصل اس وقت روہنگیائی مسلمانوں پر ہور ہے مظالم کے خلاف ممبئی میں مظاہرہ کیا گیا تھا، لیکن مظاہرہ ایک فساد کی شکل اختیار کرگیا تھا۔ اس کیس میں رضا اکیڈمی سمیت 18 لوگوں کے خلاف ایف آئی درج کی گئی تھی۔

لیکن حیران کردینے والی بات یہ ہے کہ جن لوگوں کے نام ایف آئی میں درج تھے ان میں سے ایک بھی ملزم کی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس کیس میں کارروائی اور گرفتاری ایسے لوگوں کے خلاف ہوئی جن کا اس حملے سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی

اس کے پیچھے کی حقیقت یہ مانی جاتی ہے کہ جن 18 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے ان میں معین اشرف عرف بابا بنگالی اور رضا اکیڈمی کے صدر سید نوری تھے۔ لیکن سیاسی پارٹیوں سےان کے تعلقات ہونے کی وجہ سے ان پر اب تک کارروائی نہیں کی گئی۔

بلکہ ان کی جگہ ان غریب اور نہتے مسلمانوں کے خلاف کاروائی ہوئی جو ان ہی کے اعلان پر آزاد میدان میں دعا مانگنے کے لیے پہنچے تھے۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس کیس میں ممبئی کے آزاد میدان پولیس تھانے اور کرائم برانچ سے فائلیں تک غائب کر دی گئی ہیں۔

مودی کے اس بیان کے بعد اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کی اس فساد اور اس کے اہم مفررو ملزموں سے کانگریس این سی پی نے کارروائی نہ کرنے کے عوض مسلموں کے ووٹوں کی سودےبازی کی گئی ہے، لیکن یہ سوال بھی اٹھنا لازمی ہے کہ 2014 کے بعد سے مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود انکے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
دیکھیے ای ٹی وی بھارت کی یہ خصوصی رپورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details