کشمیری مہاجرین کے لیے جموں، ادھمپور اور دہلی میں 22 خصوصی پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے۔ان پولنگ اسٹیشن پر مجموعی طور سے 66.71 فیصد رائے دہی ہو ئی۔
جنوبی کشمیر کے پارلیمانی حلقے اننت ناگ میں ریاست کے چار اظلاع اننت ناگ ،کولگام پلوامہ اور شوپیاں شامل ہیں۔
پہلے مرحلےمیں ضلع اننت ناگ میں 23 اپریل کو ہوئی پولنگ کے دوران 13.63 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں ضلع کولگام میں مجموعی طور سے 10.32 فیصد ہی ووٹنگ ہوئی۔
وہیں دوسری طرف کشمیری مہاجرین کے ووٹنگ کا تناسب 66 فیصد سے زائد رہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مہاجرین کے لیے دہلی میں قائم کیے گیے پولنگ مرکز پر صد فیصد پولنگ درج کی گئی جو اپنے آپ میں ایک ریکاڈ ہے۔
اس کی وجہ یہ رہی کہ اس پولنگ مرکز پر محض دو ہی ووٹر درج تھے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ضلع کولگام کے چار اسمبلی حلقہ جات کولگام، نورآباد، ہوم شالی بگ اور دیوسر کے کل 2870 ووٹروں نے ریجسٹریشن کیا تھا جن میں سے 1818 ووٹروں نے دہلی جموں، اور ادہمپور قائم کیے گیے 22 خصوصی پولنگ بوتھوں کا رخ کیا۔
اے آر او (تارکین وطن) جموں پنکج آنند کے مطابق کل 939 مرد اور 845 خواتین نے ووٹ ڈالے۔