اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مکی آرتھرنے کوچنگ میں توسیع کی خواہش ظاہر کی - desire to extend coaching

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل معاہدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کی ہے۔

مکی آرتھرنے کوچنگ میں توسیع کی خواہش ظاہر کی

By

Published : Apr 18, 2019, 10:33 PM IST

اینڈی فلاور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہیں اور وہ توسیع نہیں چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے معاہدے کو مزید توسیع نہیں کر سکتا ہوں۔ دوسری جانب مکی آترتھر نے پی سی بی کوعالمی کپ کے بعد بھی ٹیم کی کوچنگ کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

چیف کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ہے اور اس ٹیم کو کوچنگ دینا باعث فخر ہے۔

حالانکہ پی سی بی نے ان دونوں کوچز کی رائے پر کوئی بیان نہیں دیا۔پی سی بی کا موقف ہے کہ عالمی کپ میں ٹیم کی کارکردگی کے بعد ہی کوچ کو توسیع دینے جیسے معاملوں پر بات ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details