محمد ہاشم کے آئی ایف ایس کےلیے منتخب ہونے کے بعد آبائی مقام بارہ بنکی پہنچنے پر ان کے استقبال کےلیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔
'محنت اور لگن سے ہر چیز کو پانا ممکن' - بارہ بنکی
یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب ہوکر آئی ایف ایس کے لیے منتخب ہونے والے محمد ہاشم کا بارہ بنکی میں شاندار استقبال کیا گیا۔
بارہ بنکی میں UPSC امتحانات کےلیے رہبری پروگرام
اس تقریب میں محمد ہاشم نے طلبہ کو یو پی ایس سی امتحانات کو کامیاب کرنے کے سلسلے میں اہم معلومات فراہم کیں اور امتحان سے متعلق رہنمائی فرمائی۔
ذی پیلیس میں سماجی تنظیم رابطہ سیوا سنستھان اور یونانی اسکالرز تنظیم کی جانب سے محمد ہاشم کے استقبال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
استقبالیہ تقریب میں محمد ہاشم نے طلبا کو مفید مشورے بھی دیئے۔ انہوں نے کہا کہ 'محنت اور لگن سے ہر چیز کو پایا جاسکتا ہے'۔