اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ذہنی طور پر معذور شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل - ہجومی تشدد کا شکار

مرشدآباد کے کانتھی علاقے میں سائیکل چوری کے شک میں ذہنی طور پر معذور شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا گیا۔

ذہنی طور پر معذور شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل
ذہنی طور پر معذور شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

By

Published : Nov 2, 2020, 5:07 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے کانتھی علاقے میں ذہنی طور معذور ایک شخص سائیکل چور کے شبہ میں ہجومی تشدد کا شکار ہو گیا۔

کانتھی کے کاپا پاڑہ علاقے میں ایک ذہنی طور پر معذور ایک شخص کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا. مقامی باشندوں نے ذہنی طور پر معذور شخص کو پکڑ لیا اور اس کی زبردست پٹائی کردی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمی شخص کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ دو تھانوں جوڈیشیل دائرے کے درمیان پڑتا ہے اس لئے اس معاملے کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود شکایت درج نہیں کی گئی تھی.

عوامی دباؤ کے بعد پولیس نے شکایت درج کرکے تفتیش شروع کردی. وہیں ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ نے اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details