رواں برس میرٹھ میں یہ میلہ 18 مئی کو شروع ہوا اور 24 جون کو ختم ہو جائے گا۔
راشٹریہ لوگ دل پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر معراج الدین کا کہنا ہے کہ اب سے قبل میرٹھ کا نوچندی میلہ قومی اتحاد کی مثال ہوا کرتا تھا۔ ایک طرف کرتن بھجن تو دوسری جانب نعتیہ مشاعرہ اور سیرت کانفرنس جیسے پروگرام کا انعقاد ہوتا تھا۔ لیکن اس باراقلیتی طبقے کو نظر انداز کیا گیا۔ اور مشاعرے کے نام پر فقط ایک غیر معیاری مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، جب کہ اس سے قبل تین مشاعرہ ہوا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مشاعرہ ایک ضلعی سطح کا مشاعرہ اور ایک خواتین کا مشاعرہ منعقد ہوتا تھا۔ نوچندی میلے کے مشاعرے میں اردو کے فیض احمد فیض جسے معروف شاعر شامل ہوا کرتے تھے۔