اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کرتارپور راہداری پر ہونے والی میٹنگ ملتوی - کرتارپور

بھارت نے کرتار پور صاحب راہداری کے تعلق سے پاکستان کی طرف سے تشکیل دی گئی 10رکنی کمیٹی کے نصف ارکان میں خالصتان حامیوں کو شامل کرنے پر بھارت نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

کرتار پور صاحب راہداری

By

Published : Mar 29, 2019, 5:09 PM IST

بھارت نے 2 اپریل کو پنجاب میں اٹاری واگہہ سرحدی چوکی پر ہونے والی میٹنگ ملتوی کردی ہے۔ بھارت نے پاکستان کو سکیورٹی سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے اس سے وضاحت طلب کی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ہندستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ اور کہاکہ آئندہ ہونے والی میٹنگ 2اپریل کے بجائے پاکستان کا جواب موصول ہونے کے بعد باہمی رضامندی سے طے کی جانی تاریخ کو ہوگی۔ اگرچہ تکنیکی موضوعات پر آئندہ میٹنگ اپریل کے وسط میں طلب کرنے کی بات کہی ہے ۔

ذرائع نے کہاکہ ہندستان اس کوریڈور کو کھولنے کی اپنی عہد بستگی پرقائم ہے لیکن قومی سکیورٹی اور ملک کی سلامتی سب سے اوپر ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details