اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مہلک بیماریوں کے لیے میڈیکل کیمپ - امراض قلب

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ سے 800 سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا۔

مہلک بیماریوں کے لیے میڈیکل کیمپ

By

Published : Jun 23, 2019, 5:02 AM IST

Updated : Jun 23, 2019, 5:27 AM IST

صحت مند افراد ہی معاشرے کی تعمیر کرتے ہیں اگر یہی افراد مہلک مرض میں مبتلا ہو تو وہ کس طرح ایک بہتر اور صحت مند سماج کی تشکیل میں اپنا رول ادا کریں گے۔

رامپور کے ہسپتالوں میں کینسر، ذیابطیس، امراض قلب، بلڈ پریشر اور پیٹ کی مختلف مہلک بیماریوں میں مبتلا مریض بڑی تعداد میں داخل ہو رہے ہیں۔

مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافے کی وجہ سے ہسپتالوں میں بیڈ بھی کم پڑ رہے ہیں۔

جس کے مدنظر 'تعلیم و تربیت ویلفیئر سوسائٹی' نامی فلاحی و سماجی تنظیم کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاج و معالجے کے لیے مریض پہنچے۔

مہلک بیماریوں کے لیے میڈیکل کیمپ

صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک چلنے والے اس کیمپ میں تقریباً 800 مریضوں نے ڈاکٹروں سے اپنا چیک اپ کرایا۔

اس کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کی صحت کی جانچ کی اور انہیں مفت میں دوائیں بھی تقسیم کیں۔

کینسر جیسی مہلک اور جان لیوا بیماری کے مریض بھی یہاں بڑی تعداد میں پہنچے۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 200 سے 250 مریض صرف کینسر کے تھے۔

اس کے علاوہ ذیابیطس، امراض قلب اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کے مریض بھی اپنے علاج کے لیے یہاں پہنچے۔
اس کیمپ میں غریب افراد کو دوائیں بھی مفت دی گئیں۔

Last Updated : Jun 23, 2019, 5:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details