مغربی ریلوے کے رتلام ڈویژن نے اندور سے شروع ہونے والی 39 ٹرینوں میں مالش کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں مالوہ ایکسپریس، نئی دہلی انٹرسٹی ایکسپریس، اہلیہ نگر ایکسپریس، اونتی ایکسپریس، شکشپرا ایکسپریس، نرمدا ایکسپریس، پینچ ویلی ایکسپریس، اجینی ایکسپریس وغیرہ شامل ہیں۔
ریلوے کے ذرائع کے مطابق رتلام ڈویژن نے جمعہ کو اس طرح کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ہر گاڑی میں تین سے پانچ تربیت یافتہ مالش کرنے والے تعینات رہیں گے۔ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان مسافروں کے مطالبہ پر ان کی نشست پر جاکر سر کی چمپی کریں گے اور پیروں کی تیل مالش کریں گے۔