اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اتم کمار ریڈی کو ہٹایا جائے: مری ششی دھر ریڈی

تلنگانہ کانگریس کے رہنما مری ششی دھر ریڈی نے ریاست میں کانگریس کو ختم ہونے سے بچانے کے لئےموجودہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

اتم کمار ریڈی کو ہٹایا جائے: مری ششی دھر ریڈی

By

Published : Apr 26, 2019, 9:47 PM IST

انھوں نے کہا کہ اتم کمار ریڈی کی قیادت پوری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس تلنگانہ میں ایک بڑے بحران سے گزر رہی ہے، اور ایسےمیں پردیش کانگریس کی قیادت کو تبدیل نہیں گیا تو کانگریس ٹی آرایس میں ضم ہوجائےگی۔

اسمبلی انتخابات میں ایک سو انیس میں صرف انیس نشستیں کانگریس کو حاصل ہوئ ہیں،اور ایک کے بعد دیگر ارکان ٹی آرایس میں شامل ہوتے جارہےہیں۔

اور اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو اسمبلی میں کانگریس کا اپوزیشن کا موقف ختم ہوجائے گا۔

اس موقع پر مذکورہ رہنما نے کہا کہ اگر انھیں یہ ذمہ داری دی جاتی ہے تو وہ پارٹی کو بحران سے نکالنے کے لئے تیار ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details