اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہار میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ - پریسیڈنٹ رول

ریاست بہار کے 16 اضلاع میں چمکی بخار میں 200 سے زائد بچوں کی موت اور لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی صورتحال کے خلاف سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جیتن رام مانجھی کا بہار میں پریسیڈنٹ رول کا مطالبہ

By

Published : Jun 26, 2019, 9:17 PM IST

بہار کے مظفر پور سمیت16 اضلاع میں تقریبا 2 سو سے زیادہ بچوں کی موت انسفلائٹس کی وجہ سے ہو گئی ہے ساتھی ہی قانونی نظام بدحال ہے ہر روز قتل عصمت دری جیسے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے اس کے خلاف آج یک روزہ احتجاج کیا ۔

جیتن رام مانجھی کا بہار میں پریسیڈنٹ رول کا مطالبہ

جیتن رام مانجھی نے ریاست کے وزیر صحت منگل پانڈے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیر صحت کا استعفیٰ لے اگر وزیر صحت منگل پانڈے استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو وزیر اعلی نتیش کمار کو خود اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 28 تاریخ سے مانسون اجلاس کا آغاز ہورہا ہے اس دوران بھی حزب مخالف کے طور پر ان باتوں کو ایوان میں مضبوطی سے رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں پیسہ 95 فیصد خردبرد ہو جاتا ہے اور پانچ فیصد ہی خرچ ہو رہا ہے انہوں نے ریاست میں پریسیڈنٹ رول نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details