اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بھارتی نوجوان کی ملیشیا میں مشتبہ موت

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپورمیں آغاپور گاؤں کے ایک نوجوان کی ملیشیا میں مشتبہ حالت میں موت ہوئی۔

rampur

By

Published : Jun 19, 2019, 11:26 PM IST

تفصیلات کے مطابق رامپور شہر سے محض 5 کلو میٹر کی دوری پر واقع آغاپور گاؤں میں رہنے والے حبیب نامی شخص جو اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ حبیب اپنے خاندان میں تین چھوٹی بہنوں اور دو بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ گھر کی مالی حالت پہلے ہی اچھی نہ تھی۔ والد کافی بوڑھے ہو چکے ہیں۔ ان تمام کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آئے اسی غرض سے حبیب نے اپنے ایک رشتہ دار کے کہنے میں آکر بیرون ملک جانے کے لئے حامی بھر لی۔

rampur
گھر والوں کےمطابق رشتہ میں پھوپی زاد بھائی دانش نے سعودی عرب سے واپس آکر حبیب کو بھی سعودی عرب جاکر پیسہ کمانے کے لئے آمادہ کیا۔ ساتھ ہی اس نے حبیب کے والد سے ویزہ اور ٹکٹ کے لئے 90 ہزار روپے کی رقم بھی حاصل کر لی۔ اس بعد جب حبیب اپنا وطن چھوڑ کر بیرون ملک کی زمین پر اترا تب اس کو دانش کی دھوکہ دہی کا اندازہ ہوا کیونکہ دانش نے اس کو سعودی عرب کی جگہ ملیشیا بھیج دیا۔8 مہینہ کی اس مدت میں حبیب نے وہاں سے صرف دو تین مرتبہ ہی اپنے والدین سے فون پر بات کی۔ اس درمیان یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ صحیح جگہ پر نہیں ہے اسے بندھوا مزدور کی طرح کام لیا جاتا ہے۔ اس نے واپس گھر آنے کی بھی خواہش ظاہر کی تھی۔اس سلسلہ میں متوفی کے والدین نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اپیل کی کہ انکے بیٹے کی لاش ملک واپس لائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details